
By BY LAURA COLLINS-HUGHES from NYT Theater https://ift.tt/Tq6rwyB
ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہورہا ہے، پاک فوج کے 86 ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ادارہ شماریات حکام کہتے ہیں تمام اہم عمارتوں اور تنصیبات کی جیو ٹیگنگ ہوگی، سندھ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو طریقۂ کار پر کوئی اعتراض نہیں، ساتویں مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ہی نئی حلقہ بندیاں اور پھر عام انتخابات ہوں گے۔
پاکستان میں کتنے افراد بستے ہیں اور گھروں کی تعداد کتنی ہے؟، ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل بنیادوں پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے فیلڈ ورک یکم مارچ سے شروع ہوگا، ایک لاکھ 21 ہزار شمار کنندگان ملک بھر کے 495 شماریاتی اضلاع میں گھر گھر جائیں گے، ادارہ شماریات نے انتظامات مکمل کرلئے۔
رکن ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کا کہنا ہے کہ آپ کا شمار کنندہ جب آپ کے گھر جائے گا تو آپ کے گھر کو ٹیبلٹ کے ساتھ جیو ٹیگ کرے گا، ہر انومریٹر کے ساتھ ہمارا پولیس کا جوان ہوگا اور آؤٹر باؤنڈری آرمی فورسز تعینات ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق خود شماری کے ذریعے لاکھوں افراد اپنی تفصیلات پہلے ہی آن لائن جمع کرا چکے، یہ سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہے گا، ڈیجیٹل مردم شماری میں اکنامک سنسز فریم ورک کی تیاری بھی شامل ہے۔
ساتویں مردم شماری کی مجموعی لاگت 34 ارب روپے ہے، جس میں سے تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے سیکیورٹی پر خرچ ہوں گے، مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اجراء 30 اپریل کو مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے ہوگا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اہم اتحادی رہنما شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرےگی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئےگا، 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔
پی ڈی ایم (PDM) فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب میں۔دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لےکر جارہا ہے اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو ’’لگ پتا جائے گا‘‘۔
مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی جب کہ جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شاہانہ سیکورٹی اسکواڈ بڑھ گیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب ڈیفالٹ ہوگیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونےکے دہانے پر ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچاسکتا ہے، حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے 1997 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔
بلوچستان ( Balochistan ) کے ضلع آواران ( Awaran ) میں اتوار 26 فروری کو زلزلے کے ( earthquake ) جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 محسوس کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔
اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جب کہ 599 زخمی ہوئے تھے۔
سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کو آخری اوورز میں لمبے شاٹس پر کام کرنا ہوگا۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’زور کا جوڑ‘ میں بابراعظم کی بلے بازی زیر بحث رہی۔ مصباح الحق اور امام الحق نے کہا کہ بابراعظم کو آخری اوورز میں لمبی ہٹس پر کام کرنا ہوگا۔ امام الحق نے مزید کہا کہ بابراعظم اچھے بلےباز ہیں لیکن آخری اوورز میں بیٹنگ اسٹائل نہیں بدل سکے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طاقت ان کے لوکل پلیئرز ہیں۔ حسن علی کی واپسی سے ان کی ٹیم مضبوط ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ کے میچز کی کراچی منتقلی پر اظہارِ خیال پیش کرتے ہوئے مصباح الحق، امام الحق، مشتاق احمد اور ارم جاوید کا کہنا تھا کہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں نہ ہوئے تو شائقین کو مایوسی ہوگی۔
انضمام الحق نے کہا خواہش ہے بقیہ میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہوں،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل یوئے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا۔
انگلش فٹبال چیمپئن شپ میں واٹ فورڈ نے ویسٹ بروم ووچ کو دو کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرادیا۔ واٹ فورڈ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا
ویسٹ برومویچ البیون کے ہیڈ کوچ کارلوس کوربرن نے کہا کہ واٹفورڈ بہت اچھی ٹیم ہے ہر ایک کھیل میرے لئے ایک حوصلہ افزائی ہے۔
واٹفورڈ ہیڈ کوچ سلاوین بلک نے کہا کہ دونوں ٹیم نی بھت شاندار کھیلا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ ٹیبل سکورمیں اپنی ٹیم کو اوپر لانا اوراس کے لےؑ ہر کوئی محنت کرتا ہے۔