دنیا بھر میں سربراہان مملکت کو ہمیشہ سخت سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پروٹوکول میں کتنی گاڑیاں شامل ہوتی ہیں۔
دارالحکومت ماسکو میں موجود سماء کے نمائندہ عباس شبیر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے سیکیورٹی پروٹوکول میں 20 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی پروٹوکول میں موٹر سائیکلیں، کاریں اور وینز موجود ہیں، جنہوں نے صدر کی گاڑی کو چاروں طرف سے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔
یوکرین روس تنازع کے تناظر میں دیکھا جائے تو روسی صدر کی قافلے کی سیکیورٹی پر مامور گاڑیوں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ہنگامی حالت کے پیش نظر سربراہ مملکت کی سیکیورٹی غیر معمولی طور پر مزید سخت کردی جاتی ہے۔
صدر پیوٹن کے قافلے کے گزرنے کے وقت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بھی روک دیا گیا تھا تاہم سڑک پر شہری بلارکاوٹ پیدل چل رہے تھے۔
from SAMAA https://ift.tt/jVFaDOH
No comments:
Post a Comment