شہبازشریف کی بلاول اور آصف زرداری کو ظہرانے کی دعوت

Shehbaz_Sharif,_Bilawal_Bhutto

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کو ٹیلی فونک کرکے ظہرانے کی دعوت دیدی، آصف زرداری کو بھی بلایا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو والد آصف زرداری کے ہمراہ کل (ہفتہ کو) ظہرانے کی دعوت دیدی، جسے چیئرمین پیپلزپارٹی نے قبول کرلیا۔ بلاول کل قائد حزب اختلاف کی رہائشگاہ پر ظہرانے میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور آصف زرداری کے ہمراہ ظہرانے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کو يکجا کرنے اور ان ہاؤس تبدیلی سميت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔



from SAMAA https://ift.tt/XmYlW96

No comments:

Post a Comment

An Important Reservoir Was Offline When the Fires Began

By Mike Baker and Nicholas Bogel-Burroughs from NYT U.S. https://ift.tt/FBvqnmV