روسی افواج نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا

روسی افواج نے یوکرین کے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا، جس کی تصدیق یوکرین کے صدارتی دفتر نے بھی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدارتی دفتر کے ایک مشیر میخلو پودلیک نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ روسی افواج نے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسیوں کی جانب سے تنصیب پر غیر ضروری حملے کے بعد اب یہ نہیں کہا جاسکتا کہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ محفوظ ہے، یورپ کیلئے یہ ایک انتہائی خطرناک معاملہ ہے۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ چرنوبل نیوکلیئر تنصیب پر قبضے کے حصول کیلئے روسی فوج نے علاقے پر دھاوا بول دیا ہے۔

اس نیوکلیئر ری ایکٹر میں اپریل 1986ء میں دھماکا ہوا تھا، اس حادثے کو دنیا کا بدترین واقعہ قرار دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں یورپ بھر میں تابکاری پھیل گئی تھی، یہ تنصیب دارالحکومت کیف کے شمال میں 130 کلومیٹر (80 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین نے روسی افواج کے حملے میں اپنے 40 فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

روس کو یوکرین پر ”بلاجواز حملے” کا جواب دینا پڑیگا، بائیڈن

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے روس یوکرین معاملے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے عوام پر ”بلا اشتعال اور بلاجواز” لڑائی مسلط کی ہے، اسے اس کا جواب دینا پڑیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ سوچے سمجھے عزائم کے تحت لڑائی کا آغاز کیا گیا، جس کے نتیجے میں بیشمار انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں اور اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے،  حملے کا ذمہ دار صرف اور صرف روس ہے، امریکا اور اس کے اتحادی متحد ہوکر فیصلہ کن طریقے سے اس جارحیت کا جواب دیں گے، دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/Czbu3Kw

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs