عمران عباس کی الکا یاگنک کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔

بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار کی کافی عرصے سے مداح ہیں اور اکثراوقات انسٹاگرام پر عمران عباس کی گلوکاری اور تصاویر کی تعریف بھی کرتی رہتی ہیں۔

اداکار عمران عباس نے الکا یاگنک کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اور ساتھ مل کر مشہور گانا ‘ایسا لگتا ہے‘گایا، عمران نے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو پرستار داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکار نے ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ یہ پیغام بھی لکھا کہ رات کے کھانے پر پیارے سے دوست کا ساتھ ہونا، موسیقی کا اشتراک کرنا، دل کی باتیں کرنا اور وہ بھی دنیا کے بلند ترین ہوٹل کے اوپری حصے میں تو اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہوسکتا ہے۔

نامور اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے کہ آپ کا بہترین دوست ڈنر پر ساتھ ہو۔ عمران عباس نے مزید کہا کہ شام کو یادگار بنانے پر بھارتی گلوکارہ کا مشکور ہوں۔



from SAMAA https://ift.tt/OCe2BcR

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs