سجل،احد کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ بنی؟ ایک نیا دعویٰ

گزشتہ کئی روز سے پاکستانی شوبز جوڑی سجل اور احد کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور کئی لوگوں کی جانب سے اس حوالے دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے ایسے میں سوشل میڈیا پر اب ایک نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

حال ہی میں ایک صحافی مطلوب طاہر کا ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ احد رضا میر کی دل پھینک طبیعت اور متعدد خواتین کے ساتھ معاشقے ہیں۔

مطلوب طاہر نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید انکشاف کیا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، وہ ایک دل پھینک اداکار ہیں، احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری کی ہی ایک مشہور اداکارہ کے ساتھ پکڑے بھی گئے تھے۔

خیال رہے کہ صحافی مطلوب طاہر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سب سے پہلے یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

سجل اور احد کی طلاق ہوچکی، صحافی کا دعویٰ

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے علیحدگی اور طلاق کی افواہیں چل رہی ہیں اور ان میں اس وقت شدت آئی جب رواں برس جنوری میں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کو نہیں دیکھا گیا۔

اِن خبروں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

احد، سجل کی طلاق کی خبریں مداح برداشت نہ کرسکی

دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھے جارہے ،حتیٰ کہ احد اور ان کے اہل خانہ سجل کی بہن اداکارہ صبورعلی کی شادی کی تقریب میں بھی نظرنہیں آئے، حال ہی میں سجل نے انسٹا گرام پراپنے نام کے ساتھ شادی کے بعد لگایا جانے والا احد رضا میرکا نام بھی ہٹا دیا ہے۔

احدکے اسٹیج پر آتے ہی’سجل سجل’ کےنعرے لگ گئے

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ 2020 کوابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اورشوبزسے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/UeEOF54

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs