آسکرتقریب: مُکا مارنے پر ول اسمتھ کی کرس راک سےمعذرت

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے پر معذرت کرلی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنے معذرتی پیغام میں کہا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے‘۔

ول اسمتھ نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔

آسکرتقریب:ول اسمتھ کی اہلیہ کامذاق اڑانے پرمیزبان کو زوردارتھپڑ

واضح رہے کہ گزشتہ روز 94ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں ایک ایسا منظربھی دیکھنے میں آیا جس نے دیکھنے والوں کو شدید تحیرمیں مبتلا کیا کہ آیا ایسا واقعی ہوا یا یہ اسکرپٹ کا حصہ تھا۔

بہترین اداکارکا ایوارڈ جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے کامیڈین کرس راک کی جانب سے اپنی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ سے متعلق کیے جانے والے ایک مذاق پر برہم ہوتے ہوئے راک کے منہ پرزوردار تھپڑ ماردیا۔



from SAMAA https://ift.tt/xyBaNYA

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs