منگنی کے بعد میرب علی اور عاصم اظہر دبئی میں ایک ساتھ

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی منگنی کے بعد ایک ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر عاصم اظہر کے ساتھ اپنی تصاویر اسٹوری پر شیئر کی اور گلوکار کو ”ایکسپو کے شو اسٹوپر“ قرار دیا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے حال ہی میں دبئی ایکسپو میں شرکت کی۔ گلوکار نے ایکسپو میں خصوصی پرفارمنس بھی دی۔

عاصم اظہر نے میرب علی کی جانب سے لگائی گئی انسٹا گرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے منگیتر کو ”سپورٹ سسٹم“ قرار دیا۔

گزشتہ دنوں معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کی تصدیق کی ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/wnTgfE3

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs