ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے ترجمان کے مطابق نسلہ ٹاورکے بلڈر عبدالقادر کاٹیلیا انتقال کر گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالقادر کاٹیلیا پچھلے ڈیڑھ سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
آباد کے مطابق عبدالقادر کاٹیلیا کی نماز جنازہ مسجد اقصیٰ محمد علی سوسائٹی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی، انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرخاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیا گیا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/Fo4CiJv
No comments:
Post a Comment