پاور ڈویژن کا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی کااعلان

حکومت نے یکم مئی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اتوار سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2 ہزار میگا واٹ اضافہ ہوجائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے 24 اپریل کو ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ اگلے ماہ تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 2 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں اتوار سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں 50 فیصڈ تک کمی آجائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ماسوائے کم بازیابی والے فیڈر کے زیادہ تر علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج مزید کمی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 16 اپریل کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ذمہ داری عمران خان حکومت کو قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نئے پاور پلانٹس گیس نہ ہونے اور تیل کے منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں، اس وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہے اور ہر میدان میں عمران حکومت نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا۔

نئی حکومت کے آتے ہی کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی موبائل میسیج کے ذریعے بھیجا گیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ دن میں تین مرتبہ 2، 2 گھنٹے جبکہ ایک بار ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/nWXzqBV

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs