مریم اورنگزیب اور وفاقی وزراء کے سامنے مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین نے چور اور غدار کے نعرے لگادیئے۔ ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ مخصوص لوگوں نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، اللہ انہیں ہدایت دے۔
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے سب سے پہلے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی سخت سیکیورٹی حصار میں مسجد نبویﷺ میں داخل ہورہے تھے کہ اس موقع پر وہاں موجود پاکستانی زائرین کی جانب سے انہیں چور اور غدار کہا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب چور چور اور غدار غدار کے نعروں پر مسکراتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہیں جبکہ لوگ ان پر بھکاری بھکاری کے جملے بھی کس رہے ہیں۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 28, 2022
واقعے کے بعد مدینہ منورہ میں پی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چند مخصوص عناصر نے مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کیا، ان کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے، ہمارے لوگ بھی وہاں موجود تھے تاہم انہیں اس مقدس مقام کے تقدس کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
from SAMAA https://ift.tt/CsENylL
No comments:
Post a Comment