جیکلین فرنانڈز بڑی مشکل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز ایک مرتبہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ اس بار ان کے کروڑوں کے اثاثوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سکیشن چندراشیکھر کے اداکارہ سے گہرے تعلقات ہونے کی بنا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کو شامل تفتیش کیا، ملزم نے دوستی کے دوران اداکارہ پر بہت پیسے خرچ کیے، سونے اور ہیرے کے زیورات بھی تحفتاً دیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کے ضبط کیے گئے 7.12 کروڑ روپے کے اثاثوں کا تعلق بھی منی لانڈرنگ سے ملتا ہے اسی سبب ’ای ڈی‘ نے یہ اقدام اٹھایا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز پچھلے کئی مہینوں سے سکیش چندراشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/CAGtHBZ

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs