ماہر فلکيات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پاکستان میں عید الفطر سے متعلق پيشگوئی کردی۔ کہتے ہیں کہ اس بار پورے 30 روزے ہوں گے اور ملک بھر میں عید الفطر منگل 3 مئی کو ہوگی۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس روز سورج اور چاند کے غروب ہونے کا فرق صرف 35 منٹ ہوگا جبکہ چاند نظر آنے کیلئے یہ فرق 40 منٹ یا زائد ہونا چاہئے، اتوار کو دوربین سے بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس بار پورے 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر انشاء اللہ منگل 3 مئی کو ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات نے بھی پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر قریبی ممالک میں 3 مئی کو عید الفطر ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔
from SAMAA https://ift.tt/nLDZfWy
No comments:
Post a Comment