اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی مزید دو ہفتے برقرار رہے گی، گھی پر بھی 100 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہوا۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی، 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر جبکہ 10 لاکھ ٹن گندم بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے خریدی جائے گی۔ ای سی سی نے صوبوں سے گندم کی ضروریات کا تخمینہ بھی طلب کرلیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 2 منصوبوں کی تعمیر میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی، منصوبوں میں توسیع کا مقصد چین سے 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض یقینی بنانا ہے۔
ای سی سی نے پام آئل کی درآمد پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری بھی دیدی، پام آئل کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی کیلئے 62 ارب 27 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی، امن و امان کیلئے 10 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بی آئی ایس پی پروگرام کیلئے 24 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 اشیاء پر سبسڈی میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آٹا، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی مزید دو ہفتے برقرار رہے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی پر 100 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔
ای سی سی اجلاس میں چین سے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gQDIwfC
No comments:
Post a Comment