لاہوتی میلو 4،5 جون کو کراچی میں ہوگا

موسیقی، ڈانس، شاعری اور آرٹس پر مبنی لاہوتی میلو فیسٹیول 2022 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

فیسٹیول کی کو آرگنائزر سیف سمیجو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ لاہوتی میلو فیسٹیول 2022 اگلے ماہ یعنی 4 اور 5 جون کو کراچی کے پورٹ گراینڈ میں منعقد ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال فیسٹیول میں سندھ طاس کی بحالی، ماحولیاتی سیاحت کا فروغ، مقامی برادریوں کو بااختیار بنانا، قدرتی ماحولیاتی نظام کی بحالی، دریائے سندھ کے مختلف مناظر، تاریخ، ثقافتوں اور فنی روایات کی پرورش، آزاد دریاؤں اور میٹھے پانی کی زندگی کا تحفظ اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام پر بات کی جائے گی۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نےوزیر ثقافت کا بھی شکریہ ادا کیا سیف سمیجو نے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ لاہوتی میلو کی حمایت کی تاکہ نہ صرف سامعین کے لیے تفریح بلکہ صحت مند معاشرے کے لیے بات چیت بھی ہو سکے۔



from SAMAA https://ift.tt/2LdXQ5n

No comments:

Post a Comment

Reality TV Takes Washington (Again)

By Jessica Grose from NYT Opinion https://ift.tt/E7rImt9