پاکستان میں نئے امریکی سفیر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

امریکا کے پاکستان میں نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکا کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے سفیر ڈونلڈ بلوم اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اور مہارت لے کر پاکستان آئے ہیں، وہ اس سے قبل تیونس اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پہنچ کر خوشی محسوس کررہے ہیں اور وہ اس خوبصورت مُلک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ دونوں مُلکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fD1Wbdq

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs