پاکستان میں پری مون سون بارشوں سے جون میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک کرگیا۔
ملک میں جاری پری مون سون بارشوں کے باعث جون میں موسم ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلند پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت گرنے سے برفباری ہوئی۔
محمکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 10 سے 12 سینیٹی گریڈ کر گیا۔ بارشوں کیساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ابھی پاکستان میں موجود ہے تاہم درجہ حرارت میں یہ کمی عارضی ہے اور ایک دن بعد موسم معمول پر آجائے گا۔
آزاد کشمير، خيبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں ميں بارش کا سلسلہ جاری۔ برسات کے بعد گرمی کا خاتمہ ہو گيا۔
مانسہرہ ميں بارش کے بعد دھند سی چھا گئی جبکہ بیسل اور جھیل لولوسر پر ہلکی برف باری سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qLZKX0I
No comments:
Post a Comment