پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کی 20 میں سے 10 نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔
بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں 20 خالی نشستوں پر امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 20 میں سے 10 نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی تاہم حتمی فیصلہ صوبائی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی 7 جون تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
پنجاب میں جن صوبائی نشستوں پر انتخاب ہوگا ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 158 لاہور، پی پی 167 لاہور، پی پی 168 لاہور، پی پی 170 لاہور شامل ہیں۔
وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی پالیسی سے انحراف کے باعث ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کے خالی نشستوں میں پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 127 جھنگ اور پی پی 125 جھنگ شامل ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5GJtfpz
No comments:
Post a Comment