حکومت کا سرکاری ملازمین کو 3 اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

ملک کے ابتر معاشی حالات میں بھی وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تین مختلف اقسام کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی ملازمین کو اچھی کارکردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس اعزازیہ ملے گا۔

کوئی اسپیشل ٹاسک مکمل کرنے والے افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ تیسرے بجٹ اعزازیہ سے وزیراعظم آفس، وزارت خزانہ،ریونیو ڈویژن، ایف بی آر اور وزارت منصوبہ بندی سمیت متعلقہ ملازمین مستفید ہونگے۔

اس سے قبل آج وفاقی کابینہ نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کردی جبکہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی بھی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے دن کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ وزارت توانائی کی تجویز پر کیا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ توانائی کی بچت کرنا ہے اور اسی تناظر میں چھٹی بحالی کی جارہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنے کا اعلان کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/At6azVn

No comments:

Post a Comment

N.Y.P.D. Bans High-Speed Chases for Low-Level Offenses

By Maria Cramer from NYT New York https://ift.tt/q1Zeo5M