ظہیر الاسلام کا بیان ذاتی حیثیت میں ہوسکتا ہے، کرنل (ر) عابد لطیف

دفاعی تجزیہ کار کرنل (ر) عابد لطیف نے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) ظہیر الاسلام کا بیان ذاتی حیثیت میں ہوسکتا ہے۔

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف جماعتوں کو ٹرائی کیا اور تیسری فورس کو بھی اجازت دی، لگا تھا کہ شاید تیسری فورس ڈیلیور کرسکتی ہے، وہ سسٹم ہمیں پی ٹی آئی کے اندر نظر آیا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار کرنل (ر) عابد لطیف نے کہا کہ نیوٹرل کی ٹرم اب توہین بن گئی ہے، ماضی میں جو ہوا سب کو پتہ ہے، مارشل لاز کو سب کہتے ہیں ٹھیک نہیں تھا، نیوٹرل کچھ بھی نہیں ہوتا، کوئی جانور بھی نیوٹرل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) ظہیر الاسلام کا بیان ذاتی حیثیت میں ہوسکتا ہے، انہوں نے اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کیا۔

ن لیگ کی رہنماء عَظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کہتے رہے 2014ء کا دھرنا لندن پلان کے تحت تھا، کہا گیا کوئی لندن پلان نہیں، طاہر القادری سے ملاقات نہیں ہوئی، چوہدری شجاعت حسین نے لندن پلان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ael4OyJ

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs