بلال ثابت ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس کی ایک اور کارروائی میں گینگ کے مزید دو کارندے مارے گئے۔
بدنام زمانہ بلال ثابت ڈکیت گینگ کے صفایا کا مشن کے سلسلے میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلام آباد پولیس نے ترنول میں چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کے 2 کارندے سرفراز اور سعید ہلاک ہو گئے،۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا شکار بنے۔
چھاپے کے دوران دو ملزمان لیاقت علی اور نور اللہ موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
دوسری طرف دو روز پہلے نصیر آباد میں پولیس اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے گئے بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور ساتھی کا پوسٹ مارٹم مکمل پولیس نے لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔
بلال ثابت کی لاش اس کے والد جبکہ امتیاز لنگڑا کی لاش اُس کی بیوہ نے وصول کی۔۔ بلال کی لاش پشتخرہ پشاور جبکہ امتیاز کی کشمیر روانہ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق بلال ثابت ڈکیت گینگ کیخلاف قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔ یہ گینگ چار پولیس افسران اور حساس ادارے کے افسر سمیت کئی افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/T8XWfke
No comments:
Post a Comment