کینیڈین ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی، متنازع بیان پر شدید احتجاج

کینیڈین پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا پاکستانی عسکری قیادت کے بارے میں متناع بیان پر پاکستان نے کینیڈین ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ بھی تھما دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو کینیڈا کی پارلیمان میں رکن پارلیمان ٹام کمچ نے پاکستان کی عسکری قیادت سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی۔

کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کمچ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں پاکستان کے حوالے سے متنازع بیانات دے چکے ہیں۔

ٹام کمج ہاؤس آف کامنز میں کلگرے شیپرڈ کے لیے کینیڈین پارلیمنٹیرین ہیں۔ ان پر پاکستان مخالف گروپوں کے لیے مہم چلانے کا بھی الزام ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UrHSDVO

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs