
By BY VIMAL PATEL from NYT U.S. https://ift.tt/cYUa2XC
سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کہتے ہیں KPL طرز کی مزید لیگز ہونی چاہئیں، انہوں نے فواد عالم اور اظہر علی کو اپنے گیم پر فوکس کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں سماء کے نمائندے حذیفہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا فواد عالم اوراظہرعلی سمیت دیگرکوسپورٹ کرناچاہیے، فوادعالم اوراظہرعلی اپنے گیم پرفوکس کریں، پلیئرزکی حوصلہ افزائی کرنی ہوتی ہے۔
سابق کپتان یونس خان نے کہا جن نئے کھلاڑیوں کو PSL میں کھیلنے کا موقع نہیں ملتا انکے لیے KASHMIR PREMIER LEAGUE جیسی مزید لیگز ہونی چاہئیں تاکہ ہمارے نئے پلیئرز کو بھی کھیلنے کا موقع ملے۔
یونس خان نے کہا اظہر علی اور فواد عالم کو سپورٹ کرنا چاہئے، عبداللہ شفیق کا بہت اچھا اسٹارٹ ہوا ہے، انہیں اسی طرح ہنگرنیس کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کیلئے پہلے دن کی پہلی خوشخبری آگئی۔ قومی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے جمائیکا کے موریسن کو شکست دے دی۔
برطانیہ میں کامن ویلتھ گیمز کا آج پہلا دن ہے، قومی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے راؤنڈ 64 میں جمائیکا کے موریسن کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
ناصر اقبال نے حریف کھلاڑی کیخلاف کو بآسانی 0-3 سے شکست دی۔
معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوششوں پر بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اعتراض ہونے لگا۔
ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات ٹھیک ہے کہ آرمی چیف ٹیلی فون کررہا ہیں امریکیوں کو کہ آئی ایم ایف ڈیل میں ہماری مدد کریں، تو اس کا مطلب کے ہم کمزور ہورہے ہیں۔ یہ تو آرمی چیف کا کام نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرمہنگائی ہمارے دور میں بھی تھی لیکن ہم نےعوام کو ریلیف دیا نوازشریف 1999 میں جب گیا تو اس وقت ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا اور جب 2018میں نوازشریف گیا تو تاریخ کاسب سےبڑاخسارہ چھوڑ کر گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج جومعیشت تباہ ہو رہی ہےکوئی تواس کاذمہ دار ہو گا۔ عیشت بہترکرنی ہے تو الیکشن کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔
اسلام آباد میں عاشورہ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی، حکام نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
پاکستان میں آج (جمعہ کو) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 31 جولائی جبکہ عاشورہ (10 محرم) منگل 9 جولائی کو ہوگا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم کو وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ محرم کے جلوسوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، جلوسوں کے راستوں پر مکانات اور عمارتوں کے تعمیراتی کام پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عاشورہ پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں اور کوڑا کرکٹ جمع کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے جبکہ محرم الحرام کے پورے مہینے میں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق حسن نواز نامی ملزم اسلام آباد سے جبکہ دیگر 3 ملزمان ملتان سے پکڑے گئے۔
اسلام آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم حسن نواز سے بڑی تعداد میں چائلڈ پورنوگرافک مواد، سوشل میڈیا اور آن لائن اکاؤنٹس برآمد کیے گئے۔
حسن نوازانٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر مکروہ دھندہ کرنے والے گروہوں سے وابستہ تھا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف بین الاقوامی سطح پر رپورٹس بھی تیار کی گئیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کارروائی میں فہد نور، حمزہ نعیم اور سلیم فیاض نامی ملزمان دھر لیے گئے، ملزمان سے متنازعہ مواد، بچوں کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمدکی گئیں ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پنجاب میں حمزہ حکومت ختم ہونے پر سابق ہوجانے والے صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ اب وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔
عطاء تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عطاء اللہ تارڑ نے اہم ذمہ داری دینے پر لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں قیادت کا مشکور ہوں، عہدے پر رہتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وکلاء، سائیلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کی توقعات کو دھچکا لگا۔
ٹویٹر پیغام میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔
تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد ایک غیر فطری الائنس ہے جو بکھرتا دکھائی دے رہا ہے، اور اس کی شروعات آج رات سے ہوچکی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا، جج صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بردباری اور تحمل سے ان کی بدتمیزی کو برداشت کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے فل کورٹ کی درخواست دی، اور اتنے اہم معاملے کے موقع پر اٹارنی جنرل ملک سے باہر چلے گئے، اگر انہیں بینچ پر اعتراض تھا تو دلائل کیوں دیتے رہے، انہیں اعتراض تھا تو لاہور میں دلائل کیوں دیئے۔
نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی غرض نہیں کہ ملک کس صورتحال کی طرف جا رہا ہے، کراچی اور سندھ ڈوبا ہوا ہے بلاول یہاں پریس کانفرنس کر رہے ہیں، کوئی تو ہوش کے ناخن لو، آپ وزیرخارجہ بنے ہوئے ہیں اور 10 ، 10 دن اپنے آفس میں نہیں بیٹھتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں اعتماد و ربط کا رشتہ یہ ہے کہ انہوں نے لابی کرنے کے لئے طارق فاطمی کو واشنگٹن بھیجا ہوا ہے، جب کہ بلاول زرداری اس سے لاعلم ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان جماعتوں میں کوئی ربط اور مماثلت نہیں، نہ ان کا منشور ایک ہے نہ ہی نظریہ، نہ جھنڈا ایک نہ نشان ایک، اور نہ ہی ان کی منزل ایک ہے، ان پر عمران خان کا خوف اتنا طاری ہے کہ یہ سب بھول گئے، یہ ایک غیر فطری الائنس ہے جو بکھرتا دکھائی دے رہاہے، اور اس کی شروعات آج رات سے ہوچکی ہے۔
علی زیدی
سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ملک کی حکومت اپنی اعلیٰ ترین عدلیہ کا بائیکاٹ کرنے جارہی ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ بلاول زرداری پہلے بھی ایک بیوقوفی والا بیان دے چکے ہیں جب انہوں نے او آئی سی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا ہم یہ کانفرنس نہیں ہونے دیں گے، لیکن جیسے ہی فون آیا تو الف کی طرح سیدھے ہوگئے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس پر تنقید بھی کی جارہی ہے اور اس کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی کہا کہ ہم اس بینچ کو نہیں مانتے کیوں کہ یہ بینچ فوج نے بنایا ہے، اور بعد میں کہا چیف جسٹس نے بنایا ہے، سپریم کورٹ کو ان تمام چوروں کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔
دفترخارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کی ہے، بیان مقبوضہ کشمیر میں ایک حالیہ تقریب کے دوران دیا گیا تھا۔
دفتر خارجہ نے کہا بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ضروری اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، پاکستان اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے ریمارکس میں جموں و کشمیر تنازعہ کے بارے میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بھارتی وزیر نے بے بنیاد الزامات لگائے اور پاکستان کے خلاف دھمکیاں دیں۔
ترجمان نے کہا یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ہندوستانی سیاستدان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جائز، مقامی اور منصفانہ جدوجہد آزادی پر اعتراضات اٹھائے ہوں، بھارتی سیاسی شخصیات کے اشتعال انگیز بیانات مقبوضہ جموں کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے، بھارت کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے کردار کا جائزہ لے۔
دفتر خارجہ نے کہا سخت قوانین نافذ کرنے، پوری وادی کو کئی دہائیوں تک فوجی محاصرے میں رکھنے، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اور ان کے حقیقی نمائندوں کو قید کرنے اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کے بے دریغ قتل کے باوجود بھارت کیوں کشمیریوں کے دل میں آزادی کا شعلہ نہیں دبا سکا۔
ترجمان نے کہا ہندوستان کو تاریخ سے ایک یاد دہانی کی ضرورت ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر برقرار ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔
ترجمان نے کہا پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیری عوام پر جاری مظالم اور IIOJK کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے، پاکستان کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان نے ماضی قریب سمیت متعدد مواقع پر اس سلسلے میں اپنے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقاتوں اور اسکے نتائج میں اہم کردار کس کا تھا؟۔ بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر سیاسی صورتحال ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوتی رہی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورمسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شاعت کے درمیان ملاقاتوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر نظر آنے والے آرام دہ صوفوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، ان صوفوں کو بنانے والی کمپنی ہائی لائف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ لمبی گفتگو کرنی ہوتو صرف ’’ریکلائنر“ پر بھروسہ کریں، وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی صوفہ بنانے والی کپمنی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار ایڈورٹائزنگ قرار دیا۔
اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکلائنر دے ایسا آرام جس سے آپ مشکل ترین فیصلے بھی آسانی سے کرسکتے ہیں، کمپنی کی ویب سائٹ پر اس صوفے کی قیمت تقریباً پونے دو لاکھ روپے ہے۔
اس صوفے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں پیروں کو آرام پہنچانے کیلئے فوٹریس شامل کیا گیا ہے جبکہ گردن کے آرام کیلئے ایک لمبا کشن شامل کیا گیا ہے، اسکے علاوہ اس میں شامل نرم و گداز فوم کی وجہ سے آپ گھنٹوں بیٹھ سکتے ہیں اور آپ کو تھکاوٹ کا احساس تک نہیں ہوگا۔
موسم گرما 2022ء کے سیزن میں 87 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 کو سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے جن میں 73 مرد اور 14 خواتین شامل ہیں۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق اس موسم گرما میں ریکارڈ 87 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کی۔ یہ ایک سال، ایک سیزن یا یہاں تک کہ ایک ہی دن میں K2 سر کرنے والوں کی ریکارڈ توڑ تعداد ہے۔
کوہ پیماؤں میں نیپال سے 38 اور پاکستان سے 17 کوہ پیما شامل تھے، نیپال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری کوہ پیما منگما جی چوتھی بار چوٹی سر کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔
عنایت علی ہوشے اس سیزن کے ٹو سمٹ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ دریں اثنا پاکستان کے علی درانی نے کے ٹو کو تین مرتبہ سر کرنے کا فضل علی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی K2 سر کرنیوالی پہلی اور دوسری پاکستانی خواتین بن گئیں، تائیوان کی 29 سالہ گریس تسینگ K2 سر کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بن گئیں۔
چوٹی کو سر کرنے والے افغانستان کے پہلے کوہ پیما علی اکبر سخی کا K2 پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
اندورا کی سٹیفی ٹروگیٹ بھی K2 کی چوٹی تک پہنچ گئی۔ اس نے یہ کام بغیر کسی اضافی آکسیجن کے کیا۔ اس نے اس سربراہی اجلاس کو علی سدپارہ، سرگی منگوٹ اور انتونیوس کے نام کیا جو گزشتہ موسم سرما میں K2 پر اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔
انتہائی مشکل راستوں اور سخت موسم کی وجہ سے K2 کو سر کرنا ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔ اہرام کی طرح نظر آنے والا یہ پہاڑ برفانی تودوں اور اکثر طوفانوں کا شکار رہتا ہے۔ اونچائی کی وجہ سے، سطح سمندر کے مقابلے K2 کی چوٹی پر ایک کوہ پیما کو صرف ایک تہائی آکسیجن دستیاب ہوتی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پہنچ گئے۔
ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ ایک بار پھر رات کو کھل گئی۔
تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر موجود ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی جائے گی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے عملے کو فوری عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار کچھ دیر بعد سپریم کورٹ رجسٹری میں پی ٹی آئی کی درخواست موصول کریں گے۔
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ق لیگ کےپارلیمنٹری ہیڈ نے تمام ممبران کو پرویزالہیٰ کوووٹ دینے کا پابند کیا، عدالت ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی رولنگ کالعدم قرار دے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرنےخلاف قانون ق لیگ کےووٹ مسترد کیے۔ آئین کےآرٹیکل63اےکےمطابق پارلیمنٹری ہیڈممبران کوہدایت جاری کرتاہے۔ درخواست میں ڈپٹی اسپیکر،پنجاب حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پیمرا سے سابق وزیراعظم کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ منگوالیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے لاہور میں جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا ٹرانسکرپٹ چیئرمین پیمرا سے منگوالیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وقت بتائے گا کہ بددیانت کون ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے براہ راست خطاب میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے باوجود الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پنجاب ضمنی الیکشن کروایا انہیں سزا دینی چاہئے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔
By Soumya Karlamangla and Benjamin Mueller from NYT U.S. https://ift.tt/DIC5l2A