60 سال میں ایسی تباہی نہیں دیکھی، حکمران اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ

سیلاب سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت حکمران اتحاد کا اہم اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے 60 سال میں ایسی تباہی نہیں دیکھی گئی۔

اجلاس میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد نے سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہ بیٹھنے کا عزم کيا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال، ریسکیو، ریلیف آپریشن پربریفنگ دی، سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی، زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ملک میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی سربراہی وزیر اعظم کرینگے، اس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے نمائندے، وزرائے اعلیٰ اور ماہرین شامل ہونگے۔

نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر ہنگامی اداروں، عطیہ دہندگان اور سرکاری اداروں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔ یہ تازہ ترین معلومات جمع کرکے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں تک پہنچائے گا۔ یہ انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت بچاؤ اور ریلیف کے کاموں کی بھی نگرانی کرے گا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کیلئے حکومتی، جماعتی اور انفرادی سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ مشاورت سے نقصانات کے حتمی تخمینے کا کام شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، قومی سطح پرسیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرنو کا جامع پلان مرتب کیا جائے۔

اجلاس میں عزم کیا گیا کہ متاثرین کی زندگی معمول پرلانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، حکومت سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک چین سےنہیں بیٹھے گی۔

اجلاس میں عالمی برادری، اقوام متحدہ، بالخصوص دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا اور وفاق کو سیلاب زدگان کیلئے زرتلافی کی فوری ادائیگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، ریسکیو، ریلیف آپریشن اوربلا تعطل معاونت فراہمی کی کوششوں کوسراہا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ox4XZV2

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs