عمران خان قانون کے سامنے کیلئے تیار ہوجائیں، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اور مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے پر عمران خان قانون سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کیخلاف عدالت جائیں گے، انہیں چھوڑیں گے نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی پولیس کو دھمکی دینے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے دیکھا، اب قانون کے سامنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا، قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آجاتا ہے، فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہداء کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہوکر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں، یہ رویہ ملک میں انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SrOhRli

No comments:

Post a Comment

An Important Reservoir Was Offline When the Fires Began

By Mike Baker and Nicholas Bogel-Burroughs from NYT U.S. https://ift.tt/FBvqnmV