عمران خان کا کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمے میں کل خود انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ عبوری ضمانت کی استدعا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 20 اگست کی تقریر پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم نے خود انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اے ٹی سی میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے، پی ٹی آئی کے رہنماء اور قائدین بھی ان کے ہمراہ عدالت پہنچیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/GEo5pyW

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs