عمران خان کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی، عدالت ازخود نوٹس لے، حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دینے کا از خود نوٹس لے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کیخلاف عدالت جائیں گے، انہیں چھوڑیں گے نہیں۔

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ عمران خان کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیوں کا از خود نوٹس لے۔

حکومتی اتحاد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے مطالبہ کیا کہ آئی جی اور ڈی جی آئی اسلام آباد کو مخاطب کرکے ڈرانے کی کوشش پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی یہ دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور لاقانونیت ہے، غدار فارن ایڈڈ جماعت اور فارن فنڈنگ لینے والے اس کے چیئرمین نے پاک فوج میں بغاوت کی سازش کی۔

حکومتی اتحاد نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آئین اور قانون کا پابند بنایا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YC68cAr

No comments:

Post a Comment

By Josh Finbow from NYT Climate https://ift.tt/xCD9afs