پاکستانی ٹیم ہمیں ہارٹ اٹیک کرواکر چھوڑے گی

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی ٹیم کی اوپر نیچے ہوتی کارکردگی نے شائقین کی دل کی دھڑکنوں کو بھی اوپر نیچے کردیا۔

اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ سے پاکستانی ٹیم کے بارے میں مشہور یہ بات پھر درست ثابت ہوئی کہ وہ چاہے تو جیتا میچ ہار کر اور ہارا ہوا میچ جیت کر سب کو حیران کرسکتی ہے۔

میچ میں ایک موقع پر انگلینڈ کے صرف 14 رنز پر تین ابتدائی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد یقینی لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا۔

130 رنز پر انگلینڈ کے سات کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے تاہم انگلینڈ کے لیام ڈاسن نے 17 گیندوں پر 34 رنز بنا ڈالے تو لگ رہا تھا کہ شاید پاکستان کی شکست یقینی ہوچکی ہے۔

میچ پریڈکٹر پر انگلینڈ کی جیت کا امکان 99.5 اور پاکستان کی کامیابی کے امکان کو 0.5 دکھایا جارہا تھا۔

لیکن حارث روف کا 18 واں اوور انگلینڈ کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہوا جنہوں نے اس اوور میں پاکستان کیلئے درد سر بننے والے لیام ڈاسن سمیت دو کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے پویلین روانہ کرکے میچ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار کردی۔

آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کیلئے چار رنز اور پاکستان کو ایک وکٹ کی ضرورت تھی، انگلینڈ کے کھلاڑی ریس ٹوپلی رن لینے کی کوشش میں آوٹ ہوگئے اور اس طرح ایک اور حیران کن فتح پاکستان کے حصے میں آئی۔

پاکستان کی شندار فتح کے بعد ٹوئٹر پر واٹ اے میچ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور شائقین نے میچ پر مختلف تبصروں کا اظہار کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/2BylAUE

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs