سکھر: نقاب پوش ملزمان نے پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

سکھر میں نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، اہلکار کا 20 فیصد جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا 20 فیصد چہرہ جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تیزاب حملے کے بعد فرار ہوگئے، زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ 2 نقاب پوش افراد تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

پولیس نے اہلکار پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JGtA4X8

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs