پی ٹی آئی نے فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی، شوکاز نوٹس بھی جاری

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس پر 2 روز میں جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری اسد عمر کہتے ہیں فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پارٹی پالیسی کیخلاف تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے بدھ کی رات ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کی، جس میں کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خون اور لاشیں دیکھ رہا ہوں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کیخلاف پریس کانفرنس پر فیصل واؤڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 2 دن میں جواب طلب کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق وضاحت دینے تک فیصل واؤڈا کو پارٹی دفتر اور میڈیا میں پارٹی مؤقف دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس نہ تو تحریک انصاف کی پالیسی کی نمائندگی کرتی ہے اور نہ ہی یہ پارٹی کا مؤقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف سندھ کے صدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/D2Br0vU

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs