وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔ باہمی تعاون کے منصوبوں اور سی پیک پر پیش رفت کا امکان ہے۔
شہباز شریف چینی صدر کے انتخاب کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما ہیں۔ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی نسل در نسل چلی آ رہی ہے۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cL35Hjy
No comments:
Post a Comment