
By BY EPHRAT LIVNI from NYT Business https://ift.tt/pyoafQD
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ میچ میں تیونس نے سابق عالمی چیمپئین فرانس کو ہرا کر ایونٹ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا۔
قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ میں ایشیا اور افریقا کی ٹیموں کی جانب سے غیر متوقع نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
گروپ مقابلوں کے دوران مراکش کے ہاتھوں بیلجئیم کو شکست کے بعد اب تیونس نے فرانس کو شکست دے دی ہے۔
تیونس اور فرانس کے درمیان مقابلے میں واحد گول وہبی خضری نے کیا۔
فرانس پہلے ہی پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں پہنچ چکا ہے جب کہ تیونس پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے ، اس کے باوجود تیونس کی جانب سے فتح پر جشن منایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ تیونس شمالی افریقا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جس نے فرانس سے آزادی حاصل کی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقوں ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کی شدت3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 30کلو میٹرتھی۔ زلزلے کا مرکز ایبٹ آباد سے 34 کلومیٹر دور تھا۔
اسلام آباد پولیس نے پولیس وین کے ٹکر سے ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر ہائی وے پر صبح سویرے ہونیوالے حادثے میں مرنے والے خاتون کی ثریا بی بی اور بیٹی کی عالیہ کے نام سے شناخت ہوگئی۔
خاتون بیٹی کے ہمراہ سڑک عبورکررہی تھی کہ پولیس موبائل کی زد میں آگئی۔ حادثے میں حادثے میں ایک لڑکی زخمی بھی ہوئی۔
پولیس کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تھانہ آئی نائن پولیس نے موبائل ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں موت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
متنازع ٹویٹس اور اعلیٰ ادارے کے افسر پر الزامات لگانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبرکرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اعظم سواتی ( Azam Swati ) کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق اعظم سواتی کو اسلام آباد میں ان کے فارم ہاؤس پر چھاپا مار کر اتوار کو اعلی الصبح گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر تین رکنی ٹیم نے اعظم سواتی سے پوچھ گچھ بھی کی۔ بعد ازاں ٹیم انہیں اپنے ساتھ لیکر فارم ہاؤس سے روانہ ہوگئی۔
گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے حق میں نکلے ہیں، میں نے کوئی جرم کیا ہے تو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ رول آف لاء کا ہے، آج مجسٹریٹ آئے، وارنٹ دیا، بالکل ٹھیک ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اعظم سواتی کی مبینہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے جس باوقار انداز میں خود کو آج گرفتار کے لیے پیش کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک اصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔
اسد عمر نے لکھا کہ آپ اعظم سواتی کے الفاظ کے انتخاب یا ان کے خیالات سے اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن آپ ان سے اس بات پر اختلاف نہیں کر سکتے کہ جو کچھ بھی ہو قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہمارے آزادی مارچ سے خطاب کرنے کے بعد ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کیا کیونکہ تقریر میں انہوں نے کچھ سوالات کیے اور بتایا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ کیا ہو۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر کو آرمی چیف سمیت ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور دھمکی آمیز ٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
16 اکتوبر کو بھی انہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا دوسری بار ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل بھی عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو باہمی رضامندی کےتحت کلب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
کلب انتظامیہ نے رونالڈو اور ان کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے ان کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر یونائیٹڈ نے مجھے دھوکہ دیا، کلب چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، رونالڈو
چند روز قبل ایک انٹرویو میں 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مینیجر ایرک ٹین ہیگ کے لیے ”کوئی احترام نہیں رکھتے“۔
کرسٹیانو رونالڈو اس وقت فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر میں پرتگالی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جہاں وہ جمعرات کو گھانا کے خلاف گروپ ایچ کے اپنے ابتدائی میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عمرحیات شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 39 سالہ حوالدار عمرحیات شہید ہو گئے۔ اُن کا تعلق کوہاٹ کےعلاقے لاچی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ایسی قربانیاں پاک فوج کے بہادر جوانوں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔