فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 6-2 سے ہرادیا۔
پیر کو دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گروپ بی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 6-2 سے شکست دی۔
میچ کے دوران ایران کے کیپر علیریز بیرانوند کے سر میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کی وجہ چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔
میچ کے 35 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول جوڈ بیلنگھم نے کیا، 43 ویں منٹ میں مڈفیلڈر بوکایو ساکا نے انگلینڈ کی برتری کو دوگنا کر دیا۔
ایران کی جانب سے کیے گئے دونوں گول مہدی ترینی نے کیے جس میں پینلٹی پر ایک گول بھی شامل تھا جو کھیل کے اختتامی لمحات میں کیا گیا جب جان اسٹونز نے طاریمی کی شرٹ پکڑ کر فاؤل کیا، انگلینڈ اب جمعہ 29 نومبر کو کو امریکا سے مدمقابل ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3Gzgw6n
No comments:
Post a Comment