آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا، نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کل (منگل) سے شروع ہوں گے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا، جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 روز کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 9 جنوری تک جاری رہیں گے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022ء معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالرز نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو ٹیکس محاصل اور ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقعدامات سے آگاہ کیا جائے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور توانائی شعبے کی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uica7KA

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs