افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستانی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار قرار

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے افغان کرکٹ ٹیم کو موجودہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار قرار دیدیا۔

ٹویٹر پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کی موجودہ ٹیم سے زیادہ انٹرنیشنل تجربہ ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان نے پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا۔

شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے131رنز کا ہدف دیا تھا جسے افغان ٹیم نے آخری اور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 3 میچوں کی سیریز میں افغان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 44 اور ابراہیم زدران نے 38 رنز بنائے ۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہی۔ عماد وسیم کی نصف سینچری کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CIQr3yG

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs