پاکستان کا اہم ایئر پورٹ بند کردیا گیا

نوابشاہ ایئرپورٹ کو دو ماہ کےلیے فلائیٹ آپریشن کیلیے بند کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جیوٹیکنکل اسٹڈی کے باعث ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بند رکھا جائے گا۔ 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلیے بند رہے گا۔

نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ 23 مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ ہیلی کاپٹرز کو صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اورلینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیلابی پانی کے باعث نواب شاہ ایئرپورٹ کو 15 دن کےلیے بند کردیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LosM3BD

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs