رامیز راجا نے پاک بھارت میچ ٹیوٹرل مقام پر کرانے کی مخالفت کر دی

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے میچ کے لئے نیوٹرل وینیوکی مخالفت کردی ۔

سما سے خصوصی گفتگو میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر نیوٹرل وینیو کی بات مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی سی بی انتظامیہ کپتان بابراعظم اورکھلاڑیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی انتظامیہ قومی ٹیم میں پھوٹ ڈلوانےکاکام کررہی ہے،بھارت اگرنہیں آتااورپاکستان نیوٹرل وینیوکیلئےمان جاتاہےتویہ پاکستان کیلئےاچھا نہیں، نیوٹرل وینیو کی روایت پڑگئی توساری عمربھارت پاکستان نہیں آئیگا اورپاکستان بھارت نہیں جاسکےگا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا بابراعظم اورکھلاڑیوں کوایک دوسرےسےدورکرنےکی کوشش ہورہی ہے،بابراعظم چاہتاہےہرکھلاڑی اپنےوقت پرٹیم کاحصہ بنے،بابرسمجھاتارہا کہ جوکھلاڑی پرفارمنس دےاسےموقع دیناچاہئے۔

رمیزراجا نے کہا کہ مجھےکمنٹری پینل میں شامل نہ کرنانجم سیٹھی کی ضدہے، دو سے 3 مہینے میں تمام لوگ مجھےانٹرنیشنل کمنٹری میں دیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا والدین فوت ہوچکےہیں،اب عیدی ملنےکاسلسلہ ختم ہوچکا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UopmL52

No comments:

Post a Comment

Manchester Arena Bomber’s Brother Is Accused of Attack on Prison Guards

By Lizzie Dearden from NYT World https://ift.tt/Fzdnms1