جونیئرایشیا کپ ہاکی 2023 میں پاکستان اور بھارت درمیان کھیلا جانے والے میچ1-1 گول سے برابرہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں حریف ٹیموں کی جانب سے شروع ہی سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور دونوں ہی نے اچھے مووز بنائے۔میچ کے دوران پہلی کامیابی بھارتی ٹیم کو کو 24 ویں منٹ میںاس وقت ملی جب شردآنند تواری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا ۔
میچ کے دوران بھارت کی یہ برتری 44 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوگئی جب پاکستان کے بشارت علی نے گیند کو جال تک پہنچا کر مقابلہ ایک ، ایک سے برابر کردیا۔
پاکستان کےعبدالحنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت رکھے ہیں،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا ، پاکستانی ٹیم گروپ میں 7 پوانٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/obHUzPt
No comments:
Post a Comment