وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم خیبر پختونخوا ، مشرقی بلو چستان، بالائی سندھ ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ،جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی سندھ، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں آندھی /تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ موسم خشک اور گرم رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، شہید بینظیر آباد،جیکب آباد45،موہنجودہڑو، پڈعیدن، سکھر،دادو44،روہڑی، لاڑکانہ اور خیر پور میں 43ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/VIijwgv
No comments:
Post a Comment