ملک میں چھوٹے طیاروں کیلئےایندھن کی شدیدقلت سبب فلائنگ اسکولزکی سرگرمیاں اورفلائٹ ٹریننگ رک گئی جبکہ فلائنگ رکنےسےفلائٹ اکیڈمیزکےکاروبارپرمنفی اثرات مرتب ہورہےہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک میں چھوٹے طیاروں کیلئےایندھن کی شدیدقلت پیدا ہوگئی ہے، فلائنگ اسکولزکی سرگرمیاں اورفلائٹ ٹریننگ رک گئی ،جس پرائرکرافٹ اونرَزاینڈآپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا،جس میں تمام فلائنگ اسکولوں کوبلایاگیا۔
اجلاس میں بانی ائرکرافٹ اونرزاینڈآپریٹرزایسوسی ایشن عمران اسلم نے کہا کہ ایدھی ائر ایمبولینس بھی ایندھن نہ ہونےکےباعث گراؤنڈ ہے،اسٹیٹ بینک ایل سیزنہیں کھول رہا، جس کی وجہ سےتیل کمپنیاں ایندھن درآمدنہیں کرپارہیں۔
عمران اسلم خان نے کہا کہ پچھلےسال پائلٹس کی تربیت کاخرچ45لاکھ روپےتھاجوبڑھ کر 1کروڑسےزائدہوگیا،فلائنگ رکنےسےفلائنگ اسکولزکےبندہونےکابھی امکان ہے،پائلٹس کی شارٹیج سےائرلائن انڈسٹری متاثرہوگی ، جبکہ فلائنگ اسکولزمیں کام کرنیوالوں کوملازمتوں سےمحروم ہونےکاخدشہ ہے۔
عمران اسلم خان نے کہا کہ چھوٹےطیاروں کیلئےایندھن درآمدکرنےکیلئےحکومت اعتمادمیں لے اورحکومت طیاروں کیلئےایندھن درآمدکی اجازت دے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cAaMySW
No comments:
Post a Comment