میجر لیگ کرکٹ کیلئے سین فرینسسکو یونی کارن نے2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
قومی کھلاڑی فاسٹ بولر حارث روف اورآل رائونڈرشاداب خان میجر کرکٹ لیگ میں سین فرینسسکو کی نمائندگی کریں گے ۔
میجر کرکٹ لیگ میں کئی دیگر پاکستانی کھلاڑی سمیع اسلم، حماد اعظم اور سیف بدر، مختار احمد اور سعد علی بھی جلوہ گر ہوں گے۔
اس کے علاوہ لیگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو بھی کھیلتے نظر آئیں گے۔
لیگ تیرہ جولائی سے تیس جولائی تک امریکا کی ریاست ٹیکساس میں کھیلی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JCawcNS
No comments:
Post a Comment