گیس صارفین کیلئے بُری خبر ۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت حتمی کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 50 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 45 فیصد کا اضافہ منظور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔حکومت نے گھریلو اور کمرشل صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں میں 124 فیصد تک اضافہ کردیا
سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 417روپے 23 پیسے اورسوئی ناردرن کیلئے گیس قیمت میں 415 روپے فی ایم بی بی ٹی یو کا اضافہ ہوگا۔
اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا، جبکہ قیمتوں سےمتعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9LQYh43
No comments:
Post a Comment