قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت پربلوچستان کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ برطرف

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدس بزنجو سینئر صوبائی وزیرنورمحمد دمڑ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت ترقی ومنصوبہ بندی کا قلمدان وآپس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیرترقی ومنصوبہ بندی نور محمد دمڑ کی قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے پر ناراض ہوگئے ۔عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے سینئر وزیر سے قلمدان وآپس لے لیا ۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کے رویے کے خلاف این ای سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا تھا ، انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھ سمیت بلوچستان سے کوئی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا ۔

تاہم صوبائی وزیرترقی ومنصوبہ بندی نور محمد دمڑاورچیف سیکرٹری بلوچستان عزیز احمد عقیلی نے وزیراعلیٰ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی وزیر سے قلمدان لینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ls6tWon

No comments:

Post a Comment

Palisades Fire Could Test Getty Center’s Efforts to Protect Its Art Collection

By Matt Stevens from NYT U.S. https://ift.tt/3gJneau