میئر اورڈپٹی میئر کا فیصلہ پندرہ جون کو صبح نو بجے سٹی کونسل ہال میں موجود اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔پی ٹی آئی کے تیس چیئرمینز کے منحرف ہونے کے بعد پیپلزپارٹی اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ۔
ساڑھے دس بجے پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔گیارہ بجےکےبعد شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ شمار کیے جانے کا عمل شروع ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ سب سےزیادہ ووٹ لینےوالا کامیاب قرار پائےگا جبکہ ووٹ دینےکے لیےنہ آنے والوں سےنتائج اور انتخابی عمل پر فرق نہیں پڑےگا اہل ووٹرز کی اکثریت کی بنیاد پر کامیاب امیدوار کا تعین ہوگا۔
اس کے علاوہ آرٹس کونسل کو پولنگ اسٹیشن بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
مخصوص نشستوں کے بعد پیپلز پارٹی 155 جماعت اسلامی 130 اور پی ٹی آئی کے 62 ارکان ہیں، ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت کے ساتھ پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے چیئرمینز کے بائیکاٹ کے بعد واضح اکثریت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں تاہم جماعت اسلامی بھی اپنا میئر لانے کے لیئے پر امید ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hdxS9NB
No comments:
Post a Comment