قومی کرکٹرز کے عید الاضحی پر خصوصی پیغامات

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا عید الاضحی پر قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری طرف سے اور پوری پاکستان ٹیم کی طرف سے سب کو عید مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں اور غریب غربا کا خیال رکھیئےگا خوب کھائیے پئے گا، صفائی کا خاص خیال رکھیں جانوروں کی آلائشیں باہر نہ پھینکئے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ چیزوں کا غلط استعمال کرینگے باہر گندگی پھیلائیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو اور پاکستانیوں کو میری طرف سے عید مبارک۔

انہوںنے کہا کہ امید کرتی ہوں آپکے عید کے دن بہت اچھے اچھے گزریں،عید کے موقع کو خوشی خوشی منائیں، اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ اس دن کی خوشیاں منائیں.

ندا ڈار نے کہا کہ اپنا، اپنے گھر والوں اور اردگرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0qziVcL

No comments:

Post a Comment

6 New Books We Recommend This Week

By Unknown Author from NYT Books https://ift.tt/R8wDiBs