پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکز7 G میں ٹی ایکٹر منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔
درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ ایور ریڈی پروڈکشن ’‘ والوں کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔
ٹی ایکٹر منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جو عہد وفا سمیت چند دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Bos9GnU
No comments:
Post a Comment