پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نےنوشہرہ میں پہلے پاور شو سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہاکہ ہم نےپی ٹی آئی میں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں سنا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو غلط راستے پر لگایا ، یہ اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑی توکچھ نوجوانوں نےسوشل میڈیاپرگالیاں دیں،جولیڈر اپنےبچوں کوتمیزنہیں سکھاتاوہ خودکیاتمیزسیکھےگا،لیڈرقوم کو تعلیم اورتہذیب سکھاتاہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتاتھاسب چلےجائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی ٹی آئی غرورکرتےہیں،اللہ تعالیٰ غرورکوپسندنہیں کرتا،ہم بڑھکیں نہیں مارتے،عوام میں موجودہیں،ہمیں کہاجاتاہےکہ ہم نےغداری کی ہے۔
ان کاکہنا تھامیں نےپی ٹی آئی کی جتنی خدمت کی کوئی نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی الیکٹیبزکی وجہ سے اٹھی تھی،اب ہزاروں پی ٹی آئی چھوڑکرہمارےپاس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے خدمت کریں گے،یہ سمجھتےہیں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوں،انہیں بتاؤ کے تحریک انصاف میری وجہ سے ہے،ہم وفاقی حکومت میں کوئی کارنامہ نہیں دکھاسکے،میں سمجھتاتھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کوآگے لیکرجائےگا۔
پرویز خٹک نے کہاکہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینزآرہی ہے،ہم نے اس صوبےکی خدمت کی ہے،صرف نعر ے نہیں لگائے،ہمارا وہی منشور ہوگا جو کرسکیں گے،ثابت کریں گےکہ ہم جھوٹے نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4qGv6PV
No comments:
Post a Comment