استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں آئی پی پی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دینے اور سیریز اپنے نام کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں۔ دوسرا ون ڈے، پاکستان کی افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کی جیت میں امام الحق، شاداب اور نسیم شاہ کا نمایاں کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے تیسرا ایک روزہ میچ بھی جیت کر قومی ٹیم سیریز میں وائٹ واش کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الااقومی میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، نسیم شاہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6yjbDC0
No comments:
Post a Comment