پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپٸن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔
ہنگری میں کھیلے جانے والی ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ 2023 میں جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹ مدمقابل تھے ۔
فائنل میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر کی تھرو لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ قومی ایتھلیٹ نے سلور میڈل حاصل کیا ۔
ارشد ندیم پہلی کوشش میں 74.80 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے، دوسری کوشش میں انہوں نے 82.81 میٹر کی تھرو پھینکی، فائنل مقابلے کی تیسری تھرو میں انہوں نے 87.82 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 87.15 میٹر کی تھرو لگائی۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آخری تھرو میں ارشد نے 81.86 میٹر کی تھرو لگائی۔
خیال رہے کہ قومی ایتھیلٹ ارشد ندیم پہلے ہی پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hoOljKY
No comments:
Post a Comment