نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نیولینڈ نے جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں نگران وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر پرمبارکباد دی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاک ، امریکا دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان میں معاشی استحکام اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے جاری پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آئین و قانون کے تحت پاکستان میں صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد پر کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/BYTZpLM
No comments:
Post a Comment